کراچی ڈاکو ڈی آئی جی سے پستول چھین کر فرار
کراچی(سی ایم لنکس)کراچی کے علاقے کلفٹن میں مسلح افراد ڈی آئی جی سلیم اختر صدیقی سے سرکاری پستول چھین کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں درخشاں تھانے کی حدود میں ڈی آئی جی سیلم اختر صدیقی منی چینجرز سے رقم لے کر نکلے تو کار سوار ملزمان نے انھیں گھر لیا اور رقم چھینے کی کوشش کی اس دوران ڈی آئی جی نے مزاحمت کی اور اپنا سرکاری پستول نکالا جس پر ملزمان ان کا سرکاری پستول چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کا مقدمہ ڈی آئی جی کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔