اسلام آباد، سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کی ریلی
اسلام آباد(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی آج اسلام آباد میں نکالی جائے گی ۔ ریلی کے اختتام پر ڈی چوک پر عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے۔500کارکن ریلی کی سیکورٹی پر مامور کیے جائیں گے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان چائنا چوک سے ڈی چوک تک نکالی جانے والی ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، جہانگیر ترین اور سرورخان سمیت سینئر رہنما ریلی میں شرکت کریں گے۔ دوپہر دو بجے نکالی جانے والی ریلی میں وکلا، خواتین، طلبا، تاجر ونگ اور سول سوسائٹی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ریلی سے عمران خان سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے ریلی کے راستے کو عمران خان کی تصاویر،جھنڈوں اور بینرز سے سجایا گیا ہے ۔ جلسہ گاہ پر کنٹینر رکھ کر سٹیج بنایا گیا ہے۔ میڈیا کے لیے بھی کوریج کا انتظام کیا گیا ہے ۔ قائدین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد راولپنڈی سمیت گردو نواح کے بیس ہزار سے زائد کارکنان سمیت عوام ریلی میں شرکت کرے گی ۔ حکمرانوں نے عدالت کے کے فیصلے کا احترام نہ کیا تو سونامی مارچ کو نہیں روکا جا سکے گا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔