Sunday, May 6, 2012

رحمان ملک کا لیار ی کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی(سی ایم لنکس)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لیار ی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے ۔رحمان ملک نے میڈیا کے ہمراہ کھارادر کے بعد لی مارکیٹ ،نیپئر روڈ اور نیوچالی پر علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔اس موقعے پر علاقہ مکینوں نے وفاقی وزیر داخلہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور لیار ی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا ۔اس موقعے پرلوگوں نے مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف صرف رینجرز سے کارروائی کرائے جائے ۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائی ہوگی اور اب وہاں پر کوئی آپریشن نہیں ہوگا ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت نے لیاری میں امن بحال کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے، رینجرز پہنچ گئی، عزیر بلوچ سرینڈر کرنے کا وعدہ پورا کرے۔ وزیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبے خصوصاً کراچی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لیاری کو شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے، ٹارگٹڈ ایکشن قانون کے مطابق ہو گا، کسی سے ناانصافی نہیں ہو گی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ لیاری میں رینجرز پہنچ گئی ہے اب عزیر بلوچ سرینڈر کرنے کا وعدہ پورا کرے۔ عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات غلط ہوئے تو وعدہ کرتا ہوں کہ انصاف کروں گا۔ انہوں نے گزشتہ روز کٹی پہاڑی پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ 



0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!