اسلام آباد(سی ایم لنکس) جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی جبکہ احتجاج کے باعث وزیراعظم مسلسل تیسرے دن اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ جمعہ کے روز ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت جیسے ہی اجلاس کا آغاز ہوا تو مسلم لیگ نون کے ارکان نے شورشرابہ شروع کر دیا اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ ڈالیں۔ اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈیسک کے سامنے کھڑے ہوگئے اور گو گیلانی گو کے نعرہ لگائے جس سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کر رہا تھا۔ اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے حوالے سے صدارتی فرمان پڑھ کر سنایا اور اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا جبکہ اپوزیشن کے اراکین نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے پر چھٹی چھٹی کے نعرے لگائے جس سے حکومتی وزراء اور اراکین بھی خوب مسکراتے رہے ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔