Friday, May 4, 2012

محاذآرائی کی سیاست سے جمہوریت کو خطرہ ہوسکتا ہے ،مشاہد حسین



اسلام آباد(سی ایم لنکس)مسلم لیگ ق کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سیاست میں چلنے والی محاذ آرائی آگے بڑھی تو جمہوریت کیلئے خطرہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گل کی طرف سے غریب خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے اپوزیشن اور حکومت دونوں پر زوردیا کہ وہ ماضی کی سیاست نہ دہرائیں ۔انہوں نے سندھ کے موجودہ حالات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کہیں بلوچستان والے حالات سندھ میں پیدا نہ ہو جائیں۔ امریکا کی طرف سے جاری کردہ اسامہ کی دستاویزات سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت پاکستان، فوج یا کسی خفیہ ایجنسی کا اسامہ یا القاعدہ سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!