ایبٹ آباد(سی ایم لنکس)صوبہ ہزارہ تحریک کی سپریم کونسل نے چودہ مئی کو اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے کا اعلان کردیا، سرائیکی صوبے کے ساتھ صوبہ ہزارہ کو نظر انداز کرنے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور احتجاج کیا جائیگا۔ایبٹ آباد میں صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین سردار محمد یوسف و سابق و فاقی وزیر گوہر ایوب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم تھا کہ سرائیکی صوبے کے اعلان کے بعد ہزارہ صوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جائیں گی، اس لئے ہم نے یکم مئی کو پورے ہزارہ میں ہڑتال کی جس میں تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کرکے اس ہڑتال کو کامیاب بنایا۔ صوبہ ہزارہ تحریک کے قائدین نے کہا کہ چودہ مئی بروز پیر تحریک صوبہ ہزارہ کے قائدین اور کارکن اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیں گے اور مظاہرے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی دلچسپی سے موجودہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ ہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے صوبہ ہزارہ کی قراردادیں پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،گوہر ایوب خان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں نئے صوبے بنے تو اکھٹے بنے گے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔