Sunday, May 20, 2012

آئندہ اليکشن ميں دھاندلي کي گئي تو خوني انقلاب آئے گا،شيخ رشيد


 

لاہور(سی ایم لنکس) پاکستان عوامي مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد نے کہا ہے کہ اگر آئندہ اليکشن ميں دھاندلي کي گئي تو خوني انقلاب آئے گا اور جن پر قومي سلامتي کے تحفظ کي ذمہ دارياں ہيں انہيں ايکشن لينا ہوگا.ان خيالات کااظہار انہوں نے گھمن ہاوس لاہور کينٹ ميں ايک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کيا. شيخ رشيد کاکہنا تھا کہ وہ اہل لاہور سے اپيل کرتے ہيں کہ وہ ملک ميں لاقانونيت ، حکمرانوں کي کرپشن ،ناانصافي اور ظلم و زيادتي اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں. شيخ رشيد نے کہا کہ ملک ميں وزير اعظم گيلاني نے سزايافتہ ہونے کے باوجوداہل خانہ کے ساتھ ملک کو لوٹنے کا ايک لانگ ٹرم منصوبہ بنا رکھا ہے ،انہوں نے کہا کہ ايک سائيکل چور کو عدالتوں نے بيس ماہ سے جيل ميں رکھا ہے جبکہ ملک لوٹنے والے کو صرف تيس سيکنڈ کي سزاء دي جاتي ہے جس پر عملدرآمد بھي نہيں ہوتا تو يہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکريہ ہے.شيخ رشيد نے کہا کہ اس وقت تمام قومي اداروں کے سربراہ پيشہ ور غنڈوں کو بنا يا گيا ہے.يہ کہاں کي جمہوريت ہے کہ ايک مجرم کس طرح ملک کاوزير اعظم ہوسکتا ہے

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!