Sunday, May 20, 2012

گلیشیئر تلے جوانوں کی تلاش تینتالیسویں روز بھی جاری



اسکردو(سی ایم لنکس) گیاری سیکٹر میں گلیشیئر تلے جوانوں کی تلاش تینتالیسویں روز بھی جاری ہے۔ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے اسپل وے کے علاوہ گلیشیئرکے ملبے سے بھی مختلف مقامات پر پانی کا رساوٴ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق موسم گرم ہونے کی وجہ سے گلیشیئر کی سطح کمزور ہورہی ہے جس کے باعث ریسکیو ٹیموں نے آپریشن حکمت عملی کو انتہائی محتاط طریقے سے تبدیل کرتے ہوئے سات مخصوص مقامات میں سے پانچ مقامات پر کھدائی کا عمل روک دیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو گلیشیئر کے ملبے سے مزید سامان ملا ہے جس میں جی آئی شیٹیں، لکڑی کی بلیاں اور کانٹے دار تاروں کے بنڈل شامل ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!