يکساں شرح سيلز ٹيکس کا نفاذ چاہتے ہيں ،ارکان پارليمنٹ متفق نہيں، حفيظ شيخ
کراچي(سی ایم لنکس)وفاقي وزير خزانہ عبدالحفيظ شيخ کاکہناہے کہ پورے ملک ميں يکساں شرح سيلز ٹيکس کا نفاذ چاہتے ہيں ليکن ارکان پارليمنٹ متفق نہيں،رواں مالي سال ميں مجموعي قومي پيداوارکي شرح ميں اضافہ 3.7 فيصد رہا ہے. کراچي ميں فيڈريشن ہاو س ميں ہونے والے پري بجٹ سيمينار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقي وزير خزانہ عبدالحفيظ شيخ کا کہنا تھا کہ رواں مالي سال ميں مجموعي قومي پيداوارکي شرح ميں اضافہ 3.7 فيصد رہا.گزشتہ سال مجموعي قومي پيداوار کي شرح 3.5 فيصد تھي.وزير خزانہ نے مزيد کہاکہ ملک ميں بجلي کي پيداوار کا مسئلہ نہيں ،سستي بجلي کي پيداوار کا مسئلہ ہے.وزيرخزانہ نے کہا کہ پورے ملک ميں يکساں شرح سيلز ٹيکس کا نفاذ چاہتے ہيں ليکن ارکان پارليمنٹ متفق نہيں .وزير خزانہ نے بتايا کہ ملک ميں زندہ جانوروں کي برآمد پر پابندي عائد نہيں ،بکرے کے گوشت کي قيمت ميں اضافہ غريب عوام کا مسئلہ نہيں ،آئندہ بجٹ ميں ٹيکسوں کے نظام کو آسان بنا رہے ہيں حکومت نے تين سال ميں ٹيکس ريٹ ميں اضافہ نہيں کيا ہماري کوشش ہيکہ ٹيکس ان لوگوں پر نہ لگے جو پہلے ہي ٹيکس ديتے ہيں ٹيکس ان لوگوں پر عائد کيا جائيگا جو ٹيکس ديتے ہي نہيں ،عبدالحفيظ شيخ کا کہناتھا کہ ٹيکس اصلاحات پر کچھ لوگ ناراض بھي ہوگئے ليکن بہت سارے لوگوں نے مدد بھي کي ،وزير خزانہ نے بتايا اگلے بجٹ ميں انکم ٹيکس ميں کوئي اضافہ نہيں کيا جارہا کم امدني والوں کا انکم ٹيکس کم کئے جانے کا امکان ہے.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔