
ساہيوال
(سی ایم لنکس)مسلم ليگ ن کے مرکزي راہنما خواجہ سعد رفيق نے کہا ہے کہ مسلم ليگ ن نے لانگ مارچ کيا تو بات گيلاني کے استعفے تک نہيں رہے گي،زرداري اور کئي دوسروں کو بھي جانا پڑے گا.ساہيوال کے جوگي چوک ميں احتجاجي جلسے سے خطاب کر تے ہوئے خواجہ سعد رفيق کا کہنا تھا کہ حکومت کا مينڈيٹ ختم ہو چکا ہے ، گيلاني کا استعفي نہ آيا تو برائي کي جڑ زرداري کو بھي اکھاڑ پھينکيں گے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کي سونامي سمندر ميں غرق ہو چکي ، وہ اپوزيشن ميں ہونے کا دعوي کرتے ہيں تو حکومت کو گرانے کيلئے مسلم ليگ ن کے ساتھ سڑکوں پر آئيں،سعد رفيق نے کہا کہ ان کي پارٹي نئے صوبوں کے حق ميں ہے ليکن زبان ، نسل ياکسي وڈيرے کو وزيراعلي يا گورنر بنوانے کي خواہش پر صوبے نہيں بننے دينگے،جلسے سے ڈپٹي اسپيکر رانا مشہود ، صوبائي وزير ملک نديم کامران نے بھي خطاب کيا .
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔