تھرکول پراجيکٹ کے مزيد 4 کنووں کو آگ لگادي گئي، ڈاکٹر ثمر مبارک
اسلام آباد(سی ایم لنکس) ايٹمي سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ تھرکول پاور پراجيکٹ کے مزيد 4 کنووں کو آگ لگادي گئي ہے اور ان سے آئندہ ہفتے گيس بننا شروع ہوجائے گي، ان کا کہنا ہے کہ مئي کے آخر ميں ان کنووں سے ملني والي گيس کا شعلہ جلايا جائے گا. جيو نيوز کے نمائندہ حنيف خالد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کا کہنا ہے کہ تھر کول پاور پراجيکٹ سے بجلي کي في يونٹ لاگت 4 روپے ہوگي جبکہ رينٹل، تھرمل اور فرنس آئل سے بجلي کي في يونٹ لاگت اوسطاً 20 روپے ہے. انہوں نے مزيد بتايا کہ تھرکول کے ذخائر سے روزانہ 50 ہزار ميگا واٹ بجلي بنائي جاسکتي ہے. ڈاکٹر ثمر مبارک مندنے کہا ہے کہ چين سميت متعدد ممالک کي کمپنياں تھر کول پراجيکٹ ميں سرمايہ کاري کرنا چاہتي ہيں. انہوں نے کہا کہ تھر کول پاور پراجيکٹ کے مزيد 4 کنووں کو آگ لگادي گئي، جن سے آئندہ ہفتے گيس بننا شروع ہوگي اور رواں ماہ کے آخر ميں گيس کا شعلہ جلايا جائے گا
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔