ملکي قيادت نيٹو سپلائي لائن کھولنے کيلئے بے تاب ہے، سيد منور حسن
لاہور(سی ایم لنکس) امير جماعت اسلامي پاکستان سيد منور حسن کا کہنا ہے کہ ملکي قيادت امريکي دباو پر جھک گئي ہے اور نيٹو سپلائي لائن کھولنے کيلئے بے تاب ہے، حکمرانوں کي کمزوري بھانپ کر امريکا دھمکياں دے رہا ہے. منصورہ لاہور ميں جماعت اسلامي کي تربيت گاہ سے ويڈيو لنک کے ذريعے خطاب کرتے ہوئے منور حسن کا کہنا تھا کہ امريکي سينيٹر جان کيري کا بيان کہ دہشت گردي کے خلاف پاکستان مزيد تعاون کرے ورنہ خود کارروائي کريں گے، پاکستاني عوام اور پارليمنٹ کي کھلي توہين ہے. انہوں نے کہا کہ امريکا نے سلالہ چيک پوسٹ پر حملے کي معافي مانگنے اور ڈرون حملے بند کرنے سے بھي انکار کر ديا ہے.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔