عدلیہ پر ایک بار پھر ضرب لگائی جا رہی ہے،محمود قریشی
کراچی(سی ایم لنکس) سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ آج بارہ مئی کو ایک بار پھرعدلیہ پر ضرب لگائی جا رہی ہے وزیر اعظم فیصلے پر عمل درآمد کرنے سے انکار کر رہے ہیں تحریک انصاف آزاد عدلیہ کے ساتھ ہے۔کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ حکومت نیٹو سپلائی اور ڈرون حملوں کے حوالے سے واضح موقف اختیار کرے،و زیر اعظم کچھ کہتے ہیں اور وزیر دفاع نیٹو سپلائی کی بحالی کے موقف اختیار کئے ہوئے ہیں۔تحریک انصاف کا ستائیس مئی کو اسلام آ باد میں ہونے والے جلسے میں پالیمنٹ کی سفارشات سے متعلق فیصلے پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلاء سول سوسائٹی او عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہی تسلسل ملک میں تبدیلی کی شروعات ہوچکی ہے اور تحریک انصاف ملک میں غریب عوام کا انقلاب لیکر آئے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔