Saturday, May 12, 2012

پنجاب حکومت بغاوت پر اتر آئی ہے،وزیراعظم گیلانی


  

لندن(سی ایم لنکس)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بغاوت پر اتر آئی ہے۔ لندن میں پیپلز پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں توہین عدالت کا کوئی قانون نہیں مجھ پر آزمایا جارہا ہے۔ عدلیہ بحالی تحریک چلانے والے اپنے حق میں فیصلہ چاہتے ہیں چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا وقت گزرگیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز لیگ کی تحریک عدلیہ کے لیے باعث ندامت ہے۔انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ مجھے گھر بھیجنے والے سن لیں قانونی تقاضے پورے کروں ۔ انہوں نے عدلیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمات ترتیب سے لگائیں جائیں۔انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور صدر کو صرف آئین طریقے سے ہی تبدیل کیا جاسکتا ہے ہر قیمت پر آئین کی حفاظت کروں گا آئین کی بالا دستی کے لیے آخری حد تک جاوں گا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!