گیاری، برف تلے دبے جوانوں کو نکالنے کیلیے 70 فیصد کھدائی مکمل
اسلام آباد(سی ایم لنکس)گیاری سیکٹر میں گلیشیر تلے دبے پاک فوج کے 130 جوانوں اور 9 شہریوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن 35 ویں روز بھی جاری ہے۔ سخت موسمی حالات کے باعث لاپتہ فوجیوں تک رسائی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق 6 این ایل آئی کے بٹالین ہیڈ کوارٹر تک پہنچنے کے لیے 7 مقامات پر جاری کھدائی کا کام 70 فی صد مکمل ہوگیا ہے۔ کھدائی کے دوران ایک مقام سے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیا ملی ہیں، آپریشن کو تیز کرنے کے لیے مزید بھاری مشینری گیاری پہنچا دی گئی ہے۔ شدید سردی اور وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری کے باعث مشینری متاثر ہونے سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔