نون لیگ کا حکومت کیخلاف لانگ مارچ ،جے یو آئی سے ملاقات
رائیونڈ (سی ایم لنکس) مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اقتدار سے الگ کرنے کی تحریک اور ممکنہ لانگ مارچ کے لئے جمعیت علماء اسلام نورانی گروپ سے تعاون مانگ لیا۔ جے یو پی نورانی کے ایک وفد نے رائیونڈ میں نوازشریف سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نوازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے لئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر مذہبی جماعتوں کی حمایت کے بغیر اس تحریک کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے جے یو آئی کے اصرار کے باوجود نواز شریف نے کسی احتجاجی تحریک چلانے کی حمایت نہیں کی۔ دونوں جماعتوں میں معاملات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں مسلم لیگ نواز کی طرف سے مشاہد اللہ خان، ممنون حسین، خواجہ سعد رفیق جبکہ جے یو پی کی طرف سے اویس نورانی، پیر اعجاز ہاشمی اور قاری زوار بہادر کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ گیلانی ہٹاوٴ تحریک کے سلسلے میں وہ عنقریب سندھ کا دورہ کریں گے اور مولانا انس نورانی سے بھی ملاقات کریں گے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔