پاک ترک دوستی کا لازوال سفر جاری ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی کا لازوال سفر جاری ہے، ترک وزیراعظم کا مشترکہ پارلیمنٹ سے خطاب خوش آئند ہے۔ ترک وزیراعظم طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد وزیراعظم گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترک وزیر اعظم کو پارلیمنٹ میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان ایک نیا ملک ہے لیکن قوم بہت پرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اسلامی ممالک کیلئے رول ماڈل ہے اور ترکی میں اصلاحات سے سیاسی بہتری اور اداروں کے درمیان توازن پیدا ہو گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اسی سال 2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔