کراچی، فیکٹری بوائلر پھٹنے سے 2 ہلاک 8 زخمی
کراچی(سی ایم لنکس)کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سنگر چورنگی کے قریب واقع آکسیجن گیس بھرنے کی ایک فیکٹری میں نصب بوائلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چھت اور دیورایں گر گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری میں بیس کے قریب افراد کام کرتے تھے جن میں سے متعدد ملبے تلے دب گئے۔ فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین نے تقریباً دس ساتھیوں کو تشویشناک حالت میں ملبے سے نکالا جن میں دو ملازمین ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد گیس کے اخراج کے نتیجے میں امدادی کاموں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے جبکہ ریسکیو اہلکار فیکٹری کے دوسرے حصوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔