حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وفات پر ریلیاں
کراچی(سی ایم لنکس) خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے یوم وفات پر اہل سنت و الجماعت نے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی۔ کراچی میں اہلسنت اولجامعت کی جانب سے یوم صدیق اکبر کے حوالے سے لسبیلہ چورنگی سے تبت سینٹر تک ریلی نکالی گئی۔ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے کئے گئے مظاہرے میں اہل سنت و الجماعت کے مقامی رہنماوٴں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وفات سرکاری سطح پر نہ منایا جانا قابل افسوس ہے۔ شکارپور میں لکھی در چوک سے ریلی شروع ہوئی جو مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی آرائیں چوک پہنچی۔ مقررین نے کہا کہ حضرت ابوبکر نے اپنے دور میں لوگوں کو ایمان اور انصاف کی ہدایت کی۔ حافظ آباد میں اہلسنت والجماعت کی جانب سے ضلعی دفتر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت عالم طارق نے کی۔ اس موقع پر اسلام کی سربلندی کے نعرے بھی لگائے گئے۔ سکھر میں اہلسنت کی جانب سے بیراج کالونی سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ مقررین نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس دن کو سرکاری طور پر منائے اور عام تعطیل کا اعلان کرے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ صحابہ کی خدمات سے عوام کو آگاہی دینے کے اقدامات بھی کرے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔