Monday, May 14, 2012

پاکستان نے امریکا کو نیٹو سپلائی لائن کھولنے کا عندیہ دیدیا



اسلام آباد(سی ایم لنکس) پاکستان نے امریکا نیٹو سپلائی لائن کھولنے کا کو عندیہ دیدیا، سفارتی ذرائع کے مطابق باضابطہ اعلان صدر آصف علی زرداری کی طرف سے شکاگو کانفرنس میں ہونے کا امکان ہے۔ حکومت اور سفارتی ذرائع نے آج نیوز کو بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کو نیٹو سپلائی لائن کھولنے کے لیے پندرہ مئی تک مہلت دے رکھی ہے، پاکستان نے سفارتی ذرائع کے ذریعے امریکہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ نیٹو سپلائی لائن کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ امریکہ نے قبائلی علاقوں میں غیر اعلانیہ ڈرون حملے بند کرنے کا بھی عندیہ دیدیا ہے۔ پاکستان نے قبائلی علاقوں میں بھی غیر ملکی شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نیٹو کے رکن ممالک نے یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ آئندہ سلالہ جیسے واقعہ کی روک تھام کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ نیٹو ممالک نے بھی نیٹو سپلائی لائن جلد نہ کھولنے کی صورت میں سخت اقدامات اٹھانے کے حوالے سے پاکستان کو باضابطہ خبردار کیا تھا۔ حکومتی ذرائع نے کل ہونے والے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ ایجنڈے میں چار نکات شامل ہیں۔ جس میں سلالہ حملوں پر معافی کا معاملہ، ڈرون حملوں کی بندش، قبائلی علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائی اور نیٹو سپلائی کی بحالی اور سیکورٹی پر وصولی کی رقم شامل ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!