Friday, May 4, 2012

لیاری آپریشن، عبدالرحمان ملک اورکراچی پولیس چیف کے بیانات میں تضاد

کراچی(سی ایم لنکس) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے لیاری میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف جاری آپریشن بند کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ کراچی پولیس چیف کا کہناہے کہ لیاری میں آپریشن بند نہیں کیا گیا۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمان ملک نے لیاری میں آپریشن بند کرنے کا عندیہ دیا۔رحمان ملک کا کہناہے کہ لیاری سے پولیس کو نکال لیا گیا ہے، انھوں نے کہاکہ عزیربلوچ اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ اگرپولیس پر اعتبار نہیں تو وہ خود کو رینجرز کے حوالے کردیں۔دوسری جانب کراچی پولیس چیف اختر گورچانی کا کہنا ہے کہ لیاری میں آپریشن بند نہیں کیا گیا لیاری آپریشن کے سلسلے میں آئی جی کی سربراہی میں اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں لیاری آپریشن کے سلسلے میں اہم منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور آپریشن بند کرنے کے سلسلے میں ابھی تک احکامات نہیں ملے۔


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!