کرپشن کے کیسزکا معاملہ چھوٹا نہیں ،نواز شریف
لاہور (سی ایم لنکس)مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن کے کیسز کا معامہ چھوٹا نہیں ، وزیر اعظم گیلانی چڑ چڑ ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ غریب کے پاس کھانا نہیں اور نوے لوگ لندن کے دورے کررہے ہیں ۔ان کا کہنا تھاکہ انکی گیلانی سے ذاتی دشمنی نہیں،ہم ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے نکلے ہیں ۔نواز شریف نے وزیرا عظم گیلانی کا سی این این کو انٹرویو بھی توہین آمیز قرار دیا اورکہا کہ چڑ چڑ ہوگئے ہیں اور یہ ان کے چہرے پر نمایاں ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ وزیرا عظم گیلانی کو عوام کی فکر نہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ گیلانی کو معلوم ہے کہ جانا پڑے گا ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔