Sunday, May 13, 2012

سربراہ عوامي مسلم ليگ شيخ رشيد احمد کا 20 مئي کو لاہور ميں جلسے کا اعلان


  

راولپنڈي (سی ایم لنکس) عوامي مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد احمد نے 20 مئي کو لاہور ميں جلسے کا اعلان کيا ہے. ان کا کہنا ہے کہ جمہوريت کو جمہوري قوتوں سے شديد خطرہ ہے يہ پہلا موقع ہے کہ ليڈر شپ عوام کو مايوس کر رہي ہے. تحريک انصاف کے رہنما نعيم گھمن کي عوامي مسلم ليگ ميں شموليت کے موقع پر پريس کانفرنس کرتے ہوئے شيخ رشيد احمد کا کہنا تھا کہ عوام کو قيادت پر يقين نہيں رہا کيونکہ ليڈر شپ نے کوئي مسئلہ حل نہيں کيا، توانائي کا بحران صرف 90 دن ميں حل ہو سکتا ہے، اگر آئي پي پيز کو پيسے دے ديں. ان کا کہنا تھا کہ سپريم کورٹ ميں جس افسر کي تعريف ہو اسے کھڈے لائن اور جس کي سرزنش ہو اسے ترقي دے دي جاتي ہے. انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ميں پلاٹوں کي الاٹمنٹ کا بہت بڑا اسکينڈل سامنے آنے والا ہے.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!