سپریم کورٹ کیخلاف سارے ظالم اکٹھے ہوگئے ہیں، عمران خان
اسلام آباد(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں سپریم کورٹ کے خلاف سارے ظالم اکٹھے ہوگئے ہیں۔ حکمرانوں نے عدالتی فیصلے نہ مانے تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔ اسلام آباد میں اقلیتی برادریوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان انٹر فیتھ لیگ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں انسانوں کا نہیں جانوروں کا نظام ہے۔ سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ کوشش کی تو سارے ظالموں نے اکٹھے ہوکر مجرم وزیراعظم کے حق میں پارلیمنٹ سے قرارداد منظور کرالی۔ عمران خان نے کہا کہ وہ کچھ عرصہ جیل میں بھی رہے لیکن وہاں کوئی بڑا مجرم نہیں ملا، سارے اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کی اصل وجہ چوری اور نااہلی ہے۔ کرپٹ لوگوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ تقریب کے دوران بین المذاہب لیگ کے سربراہ ساجد اسحاق نے تنظیم میں شامل تمام مذاہب کے نمائندوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔