Wednesday, May 23, 2012

صدر زرداری پاکستان کا مقدمہ لڑنے میں ناکام رہے، قریشی



لاہور(سی ایم لنکس) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر زرداری شکاگو کانفرنس میں پاکستان کا مقدمہ لڑنے میں ناکام رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شکاگو کانفرنس میں صدر زرداری سے جو برتاؤ کیا گیا، اس سے پاکستان کی سبکی ہوئی ہے، کسی بین الاقوامی شخصیت نے صدر زرداری سے ملاقات کی نہ ہی امریکی قیادت نے انہیں کوئی اہمیت دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے پارلیمنٹ کے مئوقف سے پہلے ہی آگاہ تھے، اسی وجہ سے کانفرنس میں اس موضوع پر زیادہ بحث نہیں کی گئی۔ صدر زرداری سانحہ سلالہ پر معافی اور ڈرون حملوں کی بندش کے حوالے سے بھی امریکی قیادت کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے میں پاکستان اہمیت کا حامل ہے، امریکہ کو افغانستان سے انخلاء کے لئے بھی پاکستانی سر زمین کی ضرورت پڑے گی، حکمرانوں کو ملکی خود مختاری کے حوالے سے سنجیدہ رویہ اپنانا ہو گا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!