اسامہ کی جاسوسی: ڈاکٹر شکیل آفریدی کو 33 سال قید کی سزا
اسلام آباد(سی ایم لنکس) اسامہ بن لادن کی جاسوسی کے لئے ایبٹ آباد میں جعلی پولیو مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کو تینتیس سال قید کی سزا سنا دی گئی،سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق جعلی پولیو مہم چلانے کے الزام میں گرفتار تھے۔انہیں ایف سی آر کے تحت تینتیس سال کی سزا دی گئی ہے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو سزا پولیٹیکل انتظامیہ نے چار رکنی جرگے کی رائے کے بعد سنائی۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر ملک سے بغاوت اور جنگ میں دشمن کی مدد کرنے کا الزام ہے۔ سزا کے بعد ڈاکٹر شکیل کوسزا کے بعد سینٹرل جیل پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔