صدر اور وزيراعظم عوام سے جھوٹ بولتے ہيں، نواز شريف
رتو ڈيرو(سی ایم لنکس) مسلم ليگ ن کے قائد مياں نواز شريف نے کہا ہے کہ صدر اور وزيراعظم عوام سے جھوٹ بولتے ہيں ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے لوگ ہر روز عوام کو دھوکا ديتے ہيں. رتوڈيرو ميں سندھ نيشنل فرنٹ کے ورکرزکنونشن سے خطاب ميں مياں نواز شريف نے کہا کہ شہيد بے نظير بھٹو کيساتھ ميثاق جمہوريت کيا تھا جس پر وہ آج بھي قائم ہيں ليکن زرداري صاحب ميثاق جمہوريت سے ہٹ چکے ہيں اور کہتے ہيں کہ يہ کوئي قرآن و حديث نہيں. صدر اور وزيراعظم عوام سے جھوٹ بولتے ہيں ، حکومت کے لوگ ہر روز عوام کو دھوکا ديتے ہيں. مياں نواز شريف نے کہا کہ سندھ ميں غنڈہ راج ہے ، پورے ملک ميں بدامني، بھوک اور افلاس ہے، حکومت ميں کوئي ايسا شخص نہيں جو کراچي کو امن دے سکے.صدر نے سندھ کے عوام سے وفاداري نہيں کي. سيلاب سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے پڑے ہيں وطن کارڈ کے نام پر انہيں صرف 20 ہزار روپے ديئے گئے ہيں. سيکريٹ فنڈ ميں اربوں روپے رکھے ہيں، مگر حکومت کے پاس عوام کو دينے کے لئے کچھ نہيں ہے. مياں نواز شريف نے ممتاز بھٹو کو مسلم ليگ ن ميں خوش آمديد کہا جلسہ گاہ ميں ممتاز بھٹو زندہ باد کے نعرے لگوائے.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔