Wednesday, May 9, 2012

مسلم ليگ نواز يا تحريک انصاف سے اتحاد ہوسکتا ہے، شيخ رشيد


  

راولپنڈي(سی ایم لنکس) پاکستان عوامي مسلم ليگ کے سربراہ شيخ رشيد احمد نے کہا ہے کہ ان کا اتحاد مسلم ليگ نواز يا تحريک انصاف کسي سے بھي ہوسکتا ہے، فيصلہ 13 اگست کے جلسے ميں کريں گے. لال حويلي راولپنڈي ميں کشميري رہنماء ياسين ملک کے ساتھ پريس کانفرنس کرتے ہوئے شيخ رشيد احمد کاکہنا تھا کہ عام انتخابات سے پہلے وہ پاکستان مسلم ليگ نواز يا پاکستان تحريک انصاف ميں سے کسي ايک سياسي جماعت کے ساتھ اتحاد کر سکتے ہيں تاہم وہ فيصلہ 13 اگست کے جلسے ميں کريں گے. پاک بھارت تعلقات کے بارے ميں ان کا کہنا تھا کہ کشمير اور پاني کا مسئلہ حل کئے بغير دونوں ممالک کے درميان تعلقات زيادہ دير تک پرامن نہيں رہ سکتے. ان کا کہنا تھا کہ کشميريوں کي پر امن جدوجہد کو پرتشدد ہونے سے پہلے مسئلہ کشمير کا حل ضروري ہے. شيخ رشيد نے کہا کہ جو شخص ساري زندگي چوہے مار گولي نہيں بنا سکا، اْس کو 500 کلو ايفيڈرين کوٹہ کيسے دے ديا گيا. اس موقع پر ياسين ملک کا کہنا تھا کہ 2008ء سے 2010ء تک کي کشميريوں کي جدوجہد نے ثابت کر ديا ہے کہ کشمير کي جدوجہد اسپانسرڈ نہيں ہے. ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات بہتر ہونے سے خطے ميں امن قائم ہوگا ليکن پہلے کشمير کا مسئلہ حل کرنا ضروري ہے. ياسين ملک نے واضح کيا کہ کشمير کي قيادت کو شامل کئے بغير کوئي بھي حل کشميريوں کو قابل قبول نہيں.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!