چيف جسٹس لاہور ہائيکورٹ کا وزيراعظم کيخلاف کيس سننے سے انکار
لاہور(سی ایم لنکس) چيف جسٹس لاہور ہائي کورٹ مسٹر جسٹس شيخ عظمت سعيد نے سپريم کورٹ ميں اپني ممکنہ تقرري کے پيش نظر وزيراعظم کي نااہلي کے لئے دائر درخواستوں کي مزيد سماعت سے انکار کر ديا. انہوں نے ہدايت کي کہ ان درخواستوں کو کسي دوسرے بينچ ميں پيش کيا جائے.عدالت کے روبرو اے کے ڈوگر ايڈووکيٹ، تحريک انقلاب اور محمد اظہر صديق ايڈووکيٹ نے درخواستيں دائر کررکھي ہيں. جن ميں کہا گيا ہے کہ سپريم کورٹ ميں توہين عدالت کيس ميں سزا کے بعد يوسف رضا گيلاني اور ان کي تمام کابينہ نااہل ہوچکي ہے. عدالت انہيں ملکي معاملات سے متعلق فيصلے کرنے سے روکے. درخواستوں کي سماعت چيف جسٹس شيخ عظمت سعيد کر رہے تھے تاہم گزشتہ روز سپريم کورٹ ميں بطور جج تقرري کي اطلاعات کے بعدانہوں نے ان کيسوں کي سماعت سے انکار کرديا.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔