سندھ ميں نواز شريف ہي خوشحالي لاسکتے ہيں، ماروي ميمن/غوث علي شاہ
شکارپور(سی ایم لنکس) مسلم ليگ ن کي رہنما ماروي ميمن نے کہا ہے کہ پيپلزپارٹي نوازليگ کيخلاف پروپيگنڈہ بند کرے، سندھ ميں نوازشريف ہي خوشحالي لاسکتے ہيں، دوسري جانب غوث علي شاہ کا کہنا ہے کہ لياري والوں کو ووٹ کے بدلے گولياں مليں. شکار پورکے علاقے ترائي ميں سردار اظہر خان کماريو کي رہائشگاہ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ماروي ميمن کا کہنا تھا کہ قوم پرستوں کے ساتھ جلد مثبت لائحہ عمل طے کيا جائے گا، مياں نواز شريف نے واضح کرديا ہے کہ کالا باغ ڈيم سميت ايسے کسي منصوبے کي حمايت نہيں کي جائے گي جس پر سندھيوں کو اعتراض ہو. انہوں نے کہاکہ موجودہ پيپلزپارٹي نے سندھ کے عوام کو کرپشن اور بدحالي کے سوا کچھ نہيں ديا، سندھيوں کے ووٹ کو غلط استعمال کرنے والي پيپلزپارٹي کو آئندہ انتخابات ميں منہ توڑ جواب ديا جائے گا. مسلم ليگ ن کے صدر غوث علي شاہ کا کہنا تھا کہ لياري والوں نے جنہيں ووٹ ديئے انہيں بدلے ميں گولياں مليں ليکن اب لياري اور کراچي سميت پورے سندھ کے عوام کو يہ معلوم ہوچکا ہے کہ اگر سندھ کي ترقي اور عوام کي تقدير بندلنے کي کوئي کرن ہے تو وہ نوازشريف ہے.
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔