Tuesday, May 15, 2012

لاپتہ افرادکوالزامات بتا کران کے کيس عدالت ميں چلائے جائيں، نوازشريف


 اسلام آباد(سی ایم لنکس)مسلم ليگ نون کے صدر نوازشريف نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کي صورت حال کو افسوس ناک قرار ديتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کو غائب کرنے کا سلسلہ بند کيا جانا چاہيے. نوازشريف سے اسلام آباد ميں لاپتا افراد کے اہل خانہ نے ملاقات کي ، اس موقع پر نوازشريف ن کاکہناتھاکہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کے آنسو ديکھ کر سب روپڑتے ہيں ،انہيں بتاياتوجائے کہ پکڑے جانے والوں کا کيا قصور ہے، لاپتا کئے جانے والوں کے خلاف الزام بتاکر کيس عدالت ميں چلايا جانا چاہيے.نوازشريف نے اس موقع پر لاپتا افراد کے اہل خانہ کو امدادي رقوم کے چيک بھي ديئے، اس ميں في خاندان ايک لاکھ سے پچاس ہزار روپے تک ديئے گئے ہيں

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!