Tuesday, May 15, 2012

خورشيد شاہ ارکان اليکشن کميشن کے تقرر کي پارليماني کميٹي کے چيئرمين منتخب


  

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقي وزير خورشيد شاہ کو ارکان اليکشن کميشن کے تقرر کي پارليماني کميٹي کا دوبارہ چيئرمين منتخب کرلياگيا ہے.نئے چيئرمين کا تقرر کرنے کيلئے پارليماني کميٹي کا اجلاس اسلام آباد ميں ہوا. اس ميں سربراہي کيلئے پيپلز پارٹي کے خورشيد شاہ اور مسلم ليگ نون کي تہمينہ دولتانہ اميدوار تھيں. چناؤميں خورشيد شاہ نے 7 جبکہ تہمينہ دولتانہ نے 5 ووٹ لئے.ذرائع نے بتاياہے کہ اظہار حمايت کے عمل ميں اپوزيشن کي جے يو آئي ف کے مولانا عبدالغفور حيدري نے بھي خورشيد شاہ کو ووٹ ديا. بعد ميں ميڈيا سے گفت گو ميں خورشيدشاہ کاکہناتھاکہ وزيراعظم نے نئے چيف اليکشن کمشنر کيلئے نام تجويز کرکے کميٹي کو بھيج دئے ہيں، اس پر مشاورت کيلئے اپوزيشن ليڈر کو آج خط لکھا جائے گا، جس ميں کہاجائيگاکہ وہ تجويزکردہ ناموں پراتفاق کريں يااپنے نام تجويزکريں. چيف اليکشن کمشنر وہ ہوگا جو کسي پارٹي سے تعلق نہ رکھتا ہو.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!