شریف برادران عدالتی فیصلے کی خودساختہ تشریح کررہے ہیں ،گیلانی
لندن(سی ایم لنکس) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شریف برادران عدالتی فیصلے کی خود ساختہ تشریخ کررہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔وزیرا عظم کاکہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کی شریف برادران کی تشریح قابل قبول نہیں ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ شریف برادران عدالتی فیصلے کی خود ساختہ تشریخ کررہے ہیں ،میرے کیخلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے ۔وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ ادارے حدود میں رہ کر کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا۔انہوں نے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کو سود مند قرار دیا ۔ وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ وہ ڈیوڈ کیمرون کی دعوت پر برطانیہ آئے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان منفرد تعلقات ہیں ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔