شہباز شریف مظاہرین کی قیادت سے باز رہیں ،فرحت اللہ بابر
اسلام آباد(سی ایم لنکس)صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف احتجاجی مظاہرین کی قیادت سے باز رہیں۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے بحران کے معاملے پر احتجاج کیلئے پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ معاملات کے حل کیلئے پارلیمان ہی مناسب فورم ہے۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ مسائل کو حل کرنے کیلئے احتجاج مناسب طریقہ کار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ کی کارروائی سے واک آوٹ کرنا مناسب رویہ نہیں، مسلم لیگ (ن) کو پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں حصہ لینا چاہیے اور لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کے حل کیلئے اقدامات تجویز کرنے چاہئیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔