حامد سعید کی بریت کیخلاف فیصلہ محفوظ
راولپنڈی(سی ایم لنکس) حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمہ میں ملوث سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت درخواست پر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ استغاثہ ایف آئی اے نے کہا ہے کہ حامد سعید کاظمی صرف غفلت کے مرتکب ہوئے، ان پر کرپشن الزام کا ثبوت نہیں ملا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے حج کرپشن کیس میں حامد سعید کاظمی کی بریت درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر گرفتار سابق وفاقی وزیر اور رائو شکیل بھی موجود تھے۔ عدالت کی طلبی پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار وہاں پیش ہوئے، انہوں نے دلائل میں کہا کہ اس کیس میں حامد سعید کاظمی کیخلاف کرپشن کا ثبوت تو نہیں ملا تاہم وہ صرف غفلت کے مرتکب نظر آئے ہیں۔ مقدمہ کے ایک ملزم احمد فیض کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر رکھا ہے۔ حامد کاظمی کی جانب سے دفعہ کے 265 کے تحت دی گئی بریت درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت مکمل ہونے اور فیصلہ 25 مئی کو سنانے کا اعلان کیا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔