Wednesday, May 23, 2012

موجودہ حکمران کشکول لئے بھیک مانگتے پھر رہے ہیں، نواز شریف



اٹک(سی ایم لنکس)  مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کے حکمران کشکول لئے بھیک مانگتے پھر رہے ہیں،امداد لی جاتی ہے اور پھر سلالہ حملے پر معافی کا مطالبہ کیا جاتا ہے، کیا بھکاری سے بھی کوئی معافی مانگتا ہے، امریکی صدر منت کرتا رہا لیکن میں نے ایٹمی دھماکے کئے۔ اٹک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مشرف کے مظالم بھی اٹک کے عوام سے میری محبت ختم نہ کر سکے، نواز شریف آج آپ کے سامنے ہے اور وہ ظالم ملک سے باہر ہے۔ اٹک کے عوام سے میرا تعلق لازوال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایسا وقت آ گیا ہے کہ امریکی صدر نے پاکستان صدر سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا ہے، ایک زمانہ وہ بھی تھا جب امریکی صدر پانچ پانچ بار فون کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر منت کرتا رہا لیکن میں نے ایٹمی دھماکے کئے۔ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے عوض پانچ ارب ڈالر دینے کی پیشکش بھی کی گئی لیکن میں نے سودے بازی نہیں کی۔ آج تو ایک ارب ڈالر کے لئے حکمران کچھ بھی کرنے پر تیار ہیں۔ خود کو کمانڈو کہنے والے مشرف ایک امریکی فون پر ڈھیر ہو گئے تھے۔ آج کے حکمران کشکول لئے بھیک مانگتے پھر رہے ہیں،امداد لی جاتی ہے اور پھر سلالہ حملے پر معافی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا بھکاری سے بھی کوئی معافی مانگتا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ میرے دور حکومت میں ملک میں انتہا پسندی، دہشت گردی اور مہنگائی نہیں تھی۔ پاکستان خطے میں سب سے آگے تھا۔ پاکستان کی ترقی کی شرح آٹھ فیصد اور بھارت کی چار فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور میں پیٹرول پمپس پر کسی نے کبھی کوئی لائن نہیں دیکھی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، اس ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا اور خوشحالی لے کر آئیں گے۔  

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!