گیاری
(سی ایم لنکس) گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے جوانوں کو نکالنے کیلئے جاری ریسکیو آپریشن کو ایک ماہ ہوگیا ہے۔ تمام تر مشکلات کے باوجود امدادی سرگرمیاں دن رات جاری ہیں۔ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں موسم سخت ہے مگر ریسکیو آپریشن میں مصروف اہلکاروں کے عزم چٹان کی مانند مضبوط اور حوصلے پہاڑوں جیسے بلند ہیں۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے تین مئی کو مسلسل تیسرے دورے کے بعد جوانوں کی ہمت مزید بڑھ گئی ہے۔ گیاری سیکٹر سانحے کو ایک ماہ ہوگیا ہے۔ امدادی سرگرمیاں دن رات جاری ہیں۔ جائے حادثہ پر مزید مقامات پر کھدائی شروع کر دی گئی ہے۔ ملبے میں دبے بٹالین ہیڈ کوارٹر کے ممکنہ مقام تک پہنچنے کیلئے چالیس فٹ چوڑا راستہ تیار کیا گیا ہے جہاں اسی فٹ گہری کھدائی مکمل ہوگئی ہے۔ موسمی حالات اور وقفے وقفے سے گرنے والے چھوٹے بڑے تودوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔ اس کے باوجود امدادی کام احتیاطی تدابیر کیساتھ تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔