Sunday, May 6, 2012

نئے صوبے کا بل منظور نہ ہوا تو تخت لاہور کا گھیراؤ کرینگے، فاروق ستا



ملتان(سی ایم لنکس)  متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے دو ماہ کے اندر بل منظور نہ ہوا تو تخت لاہور کا گھیراؤ کریں گے اور لانگ مارچ بھی کیا جائے گا۔ ملتان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ہمیشہ محروم رکھا گیا، ان کی محرومیوں کا ازالہ صرف علیحدہ صوبے کے قیام سے ہو سکتا ہے۔ الطاف حسین نے سالوں پہلے الگ صوبے کی ضرورت کو محسوس کر لیا تھا، اسی لئے ایم کیو ایم کے منشور میں علیحدہ صوبے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کے لئے ہر حد تک جائے گی۔ فاروق ستار نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں الگ صوبے سے متعلق قرارداد پیش ہونے کے بعد اب گیند پنجاب حکومت کے کورٹ میں ہے، وہ دعوے سے کہتے ہیں کہ ایک بھی ووٹ قرارداد کے خلاف نہیں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے جنوبی پنجاب کے عوام کی حق تلفی کی کوشش کی تو عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!