Saturday, May 19, 2012

انصاف کی فراہمی ریاست کی بھی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس



اسلام آباد(سی ایم لنکس)  چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئین سے انحراف کے باعث عدلیہ سمیت تمام ادارے متاثر ہوئے۔ سماجی اور سیاسی پیشرفت نے نظام انصاف کیلئے نئے چیلنج کھڑے کردیئے۔ سپریم کورٹ میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ جمہوریت آئین نے ہی فراہم کی ہے۔ اس لئے آئین پر عمل ضروری ہے۔ ماضی میں آئین کے انحراف کرنے سے تمام ادارے متاثر ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ اب توقع ہے کہ تمام معاملات آئین کے مطابق چلائے جائیں گے اور عدلیہ ، وکلاء یا عوام آئین کے علاوہ کسی اور چیز کو قبول نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مضبوط نظام عدل عوام کے حقوق اور آئین کی حکمرانی کا ضامن ہے لیکن نظام انصاف کی فراہمی عدلیہ کے ساتھ ساتھ ریاست کی بھی ذمہ داری ہے۔ شہریوں کو حقوق کی فراہمی کے لیے ججوں کی تعداد میں اضافہ ضروری ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن نظام عدل میں ترامیم اور اصلاح کی ذمہ داری پوری کرتا ہے۔ یہ ترامیم عدالتی فیصلوں اور معاشرتی تقاضوں کی روشنی میں کی جاتی ہیں۔ کمیشن حکومت کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے قوانین بھی تجویز کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سماجی اور سیاسی پیشرفت نے نظام انصاف کے لیے نئے چیلنج کھڑے کیے ہیں جس سے نمٹنے کیلئے کمیشن قانون میں اصلاحات کے لیے اب تک ایک سو بیس رپورٹس حکومت کو بھجوا چکی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جاری لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، اٹارنی جنرل ، وفاقی سیکریٹری قانون اور تین غیر سرکاری ارکان شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران حاملہ اور شیر خوار بچوں والی ماوٴں کی دوران قید ضمانت کے قانون پر غور کیا جارہا ہے جبکہ مقدمات کی ناقص تفتیش کے ازالے اور عوامی مقامات پر تمباکو نوشی کی ممانعت کیلئے قوانین میں ترمیم بھی زیرغور آئیں گی۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!