Saturday, May 19, 2012

ملک کی ترقی کیلئے آئین میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،فضل الرحما ن

بٹگرام(سی ایم لنکس)  جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے آئین میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ۔ یہ بات انہوں نے بٹگرام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ اسلام کی سر بلندی کیلئے کام کیا ہے ۔ مولانا کاکہنا تھا کہ انہوں نے دس اراکین اسمبلی کے زور پر اسمبلی کو مذہب کیخلاف قانون سازی سے روکا ہوا ہے ۔انہوں نے حکمرانوں پر گڈ گورننس پر زور دیا اورکہاکہ وہ اس پر توجہ دینے کے بجائے جیلوں اور عدلیہ کے درمیان بھٹک رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے وزیرا عظم کیخلاف دے دیا ہے لیکن وہ تاحال وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہیں


0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!