Tuesday, May 8, 2012

گیلانی زرداری کا لوٹا ہوا پیشہ بچانے میں لگے ہوئے ہیں ،نوا ز شریف



گڑھی خیرو(سی ایم لنکس) مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ گیلانی صاحب زرداری صاحب کا لوٹا ہوا پیسہ بچانے میں لگے ہوئے ہیں ۔یہ بات انہوں نے گڑھی خیر و میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ اب گیلانی صاحب کے گھر جانے کے بعد کوئی اور آئے گا لیکن خط کوئی نہیں لکھے گا ۔انہوں نے اس سارے معاملے کا ذمے دار زرداری صاحب کو قراردیا اور کہا کہ پاکستانی عوام کا ساڑے پانچ سوکروڑ روپے با ہر پڑا ہوا ہے ۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی پی نے پاکستانی عوام کو کیا دیا ،زرداری یا گیلانی صاحب سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ پہلے پاکستان کی بات کی ہے ۔ ن لیگ کے قائد نے مزید کہاکہ پہلے دن گیلانی صاحب کو عہدہ چھوڑ دینا چاہیئے تھالیکن حکومت نے کوئی پروا نہیں کی اور پانی سر سے گزر گیا۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!