سزا یافتہ وزیر اعظم ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ،رانا ثناء اللہ
لاہور(سی ایم لنکس) وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سزایافتہ وزیر اعظم ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی ۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ٹیکسلا کے جلسے سے پی پی کے حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئیں ۔انہوں نے وفاقی حکومت کو کرپٹ قرار دیا اور کہا کہ ان کی وجہ سے لوگوں کا زندگی گزارنا محال ہوگیا ہے۔ان کاکہناتھا کہ اب کرپٹ حکومت ہر صورت واپس گھر کو جائیگی کیونکہ عوام کی بداعمالیاں کافی عرصے سے برداشت کررہے ہیں ۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔