Saturday, May 5, 2012

اسلام آباد میں بلوچستان سے لاپتہ افراد کے لواحقین کا مظاہرہ

 اسلام آباد(سی ایم لنکس)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کہا ہے کہ گذشتہ دس سالوں سے بلوچستان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔ اس کام میں خفیہ ادارے اور نام نہاد جمہوری حکومت شریک ہے۔ اسلام آباد میں بلوچستان سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزکے وائس چیرمین قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچوں کی نسل کشی بند کی جائے۔ ٹارچر سیلو ں میں ہمارے پیاروں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک چار سو بلوچوں کی مسخ شدہ لاشیں مختلف مقامات سے مل چکی ہیں۔ قدیر بلوچ نے کہا کہ حال ہی میں امریکی وزارت خارجہ نے بھی بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، غیرقانونی اغوا اور بلوچوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!