Saturday, May 5, 2012

ملک کو تباہ کرنے میں ن لیگ بھی برابر کی شریک ہے،جاوید ہاشمی

 گوجرانوالہ(سی ایم لنکس)تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا کہناہے وزیراعظم گیلانی کو بھگانے کی باتیں کرنے والے خود استعفے کیوں نہیں دیتے ملک کو تباہی تک پہنچانے میں ن لیگ بھی برابر کی شریک ہے۔گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف مشرف کے ڈر سے ملک سے باہر بھاگ گئے تھے۔جانوں کی پروا کیے بغیر مشرف کا مقابلہ کیا اور پارٹی کو جوڑے رکھا۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ زرداری کو صدر بنانے اور ملک کو تباہی تک پہنچانے میں میاں نواز شریف برابر کے شریک ہیں۔ انھوں نے کہاکہ عمران خان وفاق کی علامت ہیں اور عمران خان کی سربراہی میں ہی پاکستان ایک عظیم ملک بن سکتا ہے۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!