وزیراعظم کے پاس عہدے پر رہنے کا جواز نہیں: عمران خان
لاہور(سی ایم لنکس)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پاس اب اخلاقی جواز نہیں کہ وہ وزیر اعظم کے عہدے پر رہیں وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔لاہور میں پریس کانفرنس اور میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی نااہل شخص یا عدالتی مجرم ملک کا وزیر اعظم نہیں ہوسکتا اور اگر اپیل منظور ہونے کے بعد فیصلہ ان کے حق میں آتا ہے تو یوسف رضا گیلانی دوبارہ وزیر اعظم بن سکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کو عدالتی فیصلے کے بعد برطانیہ کا دورہ منسوخ کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے اپنی تنظیم عمران خان فاونڈیشن کی سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اپنی آڈٹ رپورٹیں بھی میڈیا کے سامنے پیش کیں۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔