Tuesday, May 8, 2012

انٹرپول نے شريف برادران کي مني لانڈرنگ کا نوٹس لے ليا، رحمن ملک


      

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ انٹر پول نے شريف برادران کي 32 ملين ڈالرز کي مني لانڈرنگ کا نوٹس لے ليا ہے، جب کہ ان کے تين ارب روپے بنک قرض کا معاملہ پبلک اکاو?نٹس کميٹي کو بھجوا يا جا رہا ہے.اسلام آباد ميں ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ شريف برادران کے خلاف اگلا ريفرنس ايک دو روز ميں آ جائے گا. پنجاب ميں امن و امان کي بگڑتي صورت حال کا نوٹس لے ليا ہے،شہباز شريف سياسي بيان بازي چھوڑ کر صوبے ميں امن و امان پر توجہ ديں. رحمان ملک نے کہا ، عمران خان کے مطابق ن ليگ پٹواريوں کے جلسے کرتي ہے ، اس بات کي تحقيقات کرنا ہمارا فرض ہے.وفاقي وزير داخلہ نے کہا کہ لياري ميں کارروائي کے وقت کا تعين اب رينجرز اور پوليس پر چھوڑ ديا ہے،وہاں حالات بالکل ٹھيک ہيں لوگ گھروں کو واپس جا رہے ہيں.

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!