Tuesday, May 8, 2012

میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ نہ کیا جائے، حافظ سعید


 اسلام آباد(سی ایم لنکس) امیر جماعت الدعوة حافظ سعید نے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یا بھارت کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں جبکہ عدالت بھی کہہ چکی ہے کہ میرا ممبئی حملوں سے کوئی تعلق نہیں میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ حافظ سعید نے کہا کہ امریکہ کو ہمارے عدالتی فیصلوں کا احترام  کرنا چاہیے۔ عدالت کہہ چکی ہے کہ میرا ممبئی حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن امریکہ اور بھارت میرے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ میں واضح کردوں کہ یہ ہزار سال بھی اگر ثبوت اکٹھے کرنے میں لگے رہیں تو میرے خلاف ایک بھی ثبوت اکٹھا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بار بار اپنے موقف میں  تبدیلیاں کر رہا ہے۔ پہلے انہوں نے میرے سر کی قیمت رکھی  پھر بعد میں کہا کہ یہ صرف شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ میرے سر کی رقم ہے میں ہیلری کو کہنا چاہتا ہوں کہ ایس ایم کرشنا کو ایک کروڑ ڈالر کی رقم دے تاکہ میرے خلاف شواہد پیش کرے تاکہ میں بین الاقوامی عدالت میں اس کیخلاف مقدمہ درج کرسکوں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!