Sunday, May 13, 2012

پشاور میں مسلسل پانچویں روز دھماکا، 7 افراد زخمی

 
پشاور(سی ایم لنکس) پشاور میں رنگ روڈ پر واقع پولیس چوکی کے قریب بم دھماکے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔دھماکا صبح دس بجے مال مویشیاں کے قریب پولیس چوکی کے سامنے ہوا۔دھماکے میں راہگیر خاتون اور بچے سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ دھماکے میں دو گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ۔ چھٹی کی وجہ سے رنگ روڈ پر ٹریفک کا رش زیادہ نہیں تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ سے سات کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔ پانچ روز سے پشاور میں مسلسل بم دھماکے ہو رہے ہیں جن میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ٹیکسی ڈرائیور شہید جبکہ پچیس افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔


Recent Posts

Blogger Widgets
Advertise Now!