پاکستان اور آسٹریلیا میں تعلقات کو خوشگوار بنایا جائیگا ،رحمان ملک
اسلام آباد(سی ایم لنکس) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم جارج نے الوداعی ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ وزیر داخلہ نے پاکستان میں قیام کے دوران آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات کو بہتر بنانے میں جو کاوشیں کیں ان کو سراہا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط ‘ مستحکم اور پائیدار بنایا جائے گا۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔