بجٹ میں نیا ٹیکس نہیں لگایا جائیگا ،گیلانی
لاہور(سی ایم لنکس) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بجٹ میں توانائی بحران پر قابو پانے سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی۔یہ بات انہوں نے کی چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنے پانچویں اور تاریخی بجٹ میں توانائی بحران پر قابو پانے ‘ ایک لاکھ نئے روز گار کی فراہمی ‘اوربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر منصوبوں کے ذریعے عوام کو ریلیف دے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ابھی نیٹو سپلائی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا‘ اس سلسلہ میں پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کی سفارشات آ گئی ہیں جن کوکابینہ کی دفاعی کمیٹی میں زیر بحث لایا گیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کیس کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کا فیصلہ میری قانونی ٹیم کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں تین ہزار چھ سو میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جبکہ اس سلسلے میں دیگر کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔